’’اسد عمر پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہو جائیں‘‘

’’اسد عمر پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہو جائیں‘‘
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر اور زبیر عمر پاکستان کے سینئر سیاستدان ہیں لیکن حیران کن طور پر دونوں بھائیوں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔ اسد عمر پی ٹی آئی کے رہنما ہیں جب کہ زبیر عمر کا تعلق ن لیگ سے ہے۔

زبیر عمر نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کے دوران اپنے چھوٹے بھائی کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسد عمر کی اس طرح سے قدر نہیں کی جسے ہونی چاہیے۔ اقتدار میں آنے سے پہلے اسد عمر پی ٹی آئی کے پوسٹر بوائے تھے، پی ٹی آئی کے تمام دعوؤں کو انہوں نے ہی سچ کرنا تھا لیکن پارٹی کے کچھ ارکان نے ان کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے کان بھرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیونکہ بے انتہائی بے چین انسان ہیں اس لیے انہوں نے جلد بازی میں غلط فیصلہ لیتے ہوئے قلم دان حفیظ شیخ کو دے دیا جن کا پارٹی منشور سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔

واضح رہے سیاست کی دنیا میں دو بڑے نام اسد عمر اور محمد زبیر سگے بھائی ہیں تاہم دونوں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔ 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تو نئی حکومت میں وزارت خزانہ اسد عمر کے حصے میں آئی۔ اسد عمر نے وزیر خزانہ بننے کے بعد بھائی کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کیا۔ وزیر خزانہ اسد عمرنے اپنے بھائی محمد زبیر کو قوانین ریلکس کر کے گورنر کے طور پرپینشن دینے کی سمری مسترد کر دی تھی۔