یوٹیوب نے 2 بہترین فیچرز متعارف کروا دیے

یوٹیوب کا یہ نیا فیچر ٹک ٹاک سے ملتا جلتا ہے جس کی جانب سے بھی مختصر ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے لائیو سٹریمنگ کو دیکھنا ممکن ہے۔

یوٹیوب نے 2 بہترین فیچرز متعارف کروا دیے

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ویڈیو سٹریمنگ سروس یوٹیوب میں 2 بہترین فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ان میں سے ایک فیچر یوٹیوب شارٹس کے حوالے سے ہے۔

یوٹیوب شارٹس استعمال کرنے والے صارفین اب مختصر ویڈیوز کے اس سیکشن کو لائیو ویڈیو سٹریمنگ کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شارٹس ویڈیوز سکرولنگ کے دوران صارفین لائیو ویڈیو کا پریویو دیکھ سکیں گے جس پر کلک کرنے پر اسے مکمل طور پر دیکھنا ممکن ہوگا۔

شارٹس پر لائیو ویڈیوز کو ورٹیکل فارمیٹ میں سٹریم کرنا بھی ممکن ہوگا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ویسے تو یوٹیوب پر ورٹیکل فارمیٹ میں لائیو سٹریمنگ کا آپشن کافی عرصے سے موجود ہے مگر اب اسے شارٹس فیڈ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

یوٹیوب کا یہ نیا فیچر ٹک ٹاک سے ملتا جلتا ہے جس کی جانب سے بھی مختصر ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے لائیو سٹریمنگ کو دیکھنا ممکن ہے۔

ٹک ٹاک میں اس تبدیلی کے نتیجے میں لائیو سٹریمنگ کو کافی فائدہ ہوا اور صارفین کی انگیجمنٹ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یوٹیوب شارٹس میں لائیو سٹریمنگ کے حوالے سے ایپ میں متعدد ڈسکوری آپشنز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

شارٹس میں اس نئے اضافے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کی جانب سے پوڈ کاسٹ براہ راست یوٹیوب سٹوڈیو سے اپ لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس تبدیلی سے صارفین اپنی آر ایس ایس فیڈ کو براہ راست یوٹیوب سٹوڈیو سے منسلک کر سکیں گے جس سے وہ اپنے مواد کو زیادہ افراد تک پہنچا سکیں گے۔