Get Alerts

راولپنڈی میں ’عاصمہ بی بی‘ نے جنس تبدیل کروا کر لڑکی سے شادی کر لی

راولپنڈی میں ’عاصمہ بی بی‘ نے جنس تبدیل کروا کر لڑکی سے شادی کر لی
ایکسپریس نیوز سے حاصل معلومات کے مطابق راولپنڈی میں ’ عاصمہ بی بی‘ نے لڑکی سے شادی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کی ہے اور عاصمہ نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نیا نام رکھا ہے۔ دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔

دوسری جانب دلہن کے والد نے وکیل راجہ امجد جنجوعہ کے توسط سے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی ہے، اور پٹیشن ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کیلئے منظور بھی کرلی گئی ہے جب کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دولہا دلہن کو بدھ 15 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

امجد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ دونوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ دس میں ہوا، سرمد علی (فرضی نام) کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کیں، نادرا سے عاصمہ بی بی نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا اور عاصمہ بی بی کے مطابق اس نے جنس تبدیل کروائی، جب کہ پاکستانی قانون میں جنس کی تبدیلی ناممکن بھی ہے اور غیر شرعی بھی ہے۔