تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کے بعد معروف پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخواہ میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی۔ صوفیہ کیف کی جانب سے ٹک ٹاک پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے عملے نے گلوکارہ کا استقبال بھی کیا۔
پشتو گلوکارہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں نجی ٹی وی کی تقریب میں گئی تھیں، تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں منعقد ہوئی تھی تاہم صوفیہ کیف کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ہیں وہ جرگہ ہال کی ہیں جو لان سے متصل ہے۔
حریم شاہ کے بعد ایک اور خاتون ٹک ٹاک ویڈیو بنانے حکومتی دفتر کے اندر پہنچ گئی
گلوکارہ صوفیہ کیف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہال میں گھومتی رہی اور ٹک ٹاک بناتی رہی۔#NayaDaur #TikTok #sofiakaif #KPK #Pakistan pic.twitter.com/4BeaYD7Syu
— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) March 12, 2020
یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں وزارت خارجہ کے اہم ترین کمیٹی روم میں حریم شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ویڈیو حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے اہم بورڈ روم میں صدارتی چیئر پر بیٹھ کر بنائی تھی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ میں خاتون کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا نوٹس لیا تھا۔ بعدازاں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے اندر کسی متعلقہ شخص نے نہیں روکا، حکمرانوں سے ملنا ہمارا حق ہے۔