بلوچستان میں مسلسل غیر حاضری پر دو ہزار اساتذہ معطل

بلوچستان میں مسلسل غیر حاضری پر دو ہزار اساتذہ معطل
کوئٹہ: بلوچستان کے سیکریٹری تعلیم طیب لہری نے معاملے پر کہا کہ ہم نے غیر فعال اسکولوں کو فعال بنانے کے لیے مستقل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معطل کیے گئے اساتذہ کی اسکولوں میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے انہیں کئی بار اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے۔

معطل کیے گئے اساتذہ کا تعلق کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، پشین، قلعہ عبداللہ اور صوبے کے دیگر اضلاع سے ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں پرائمری اور سیکنڈری سطح کے سرکاری اساتذہ کی تعداد 70 ہزار سے زائد ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے گھوسٹ اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا یہ پہلا موقع ہے۔