Get Alerts

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی پر پشاور میں ہائی الرٹ

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی پر پشاور میں ہائی الرٹ
سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چھٹی برسی پر پشاور میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کےتمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ تمام اہم سرکاری و غیرسرکاری عمارات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے سانحہ اے پی ایس تقریبات پر بھی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ساانحہ اے پی ایس کی برسی پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں شہدا کیلئے دعا کی جائے گی۔

اے پی ایس کی چھٹی برسی آج منائی جائیگی مرکزی تقریب آرمی پبلک سکو ل پشاورمیں ہوگی۔ جس میں شہداء طالب علموں کے والدین اور غازیوں کومدعو کیا گیا ہے۔

شہدا کی درجہ بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔ شہدا کے قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی  جائیں گیں۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو چھ  سال بیت گئے مگر قوم کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کا غم آج بھی تازہ ہے اور 16دسمبر کو پاکستانی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا اے پی ایس ملک کی تاریخ کا اندوہناک اور دلخراش سانحہ ہے۔ اے پی ایس ‏ کے معصوم پھولوں کی لازوال قربانی نے قوم کو یکجا اور متحد کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اے پی ایس ‏ کے معصوم بچوں نے اپنے لہو سے دیپ روشن کیے۔ قوم ان معصوم بچوں سمیت شہدائے اے پی ایس کو سلام پیش کرتی ہے۔