اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے کا ریکارڈ قائم کردیا

اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے کا ریکارڈ قائم کردیا
اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.1 ارب ڈالرکی رقم پاکستان بھیجی جوایک ماہ میں بھیجی جانے والی رقم کا ریکارڈ ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ3.1 ارب ڈالرکی ترسیلات زرموصول ہوئیں۔ یہ رقم گزشتہ سال اپریل میں بھیجی گئی رقوم کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہیں۔

https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1525003527818469378

رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھیجی جانے والی رقم کا مجموعی حجم 26.1 ارب ڈالر تھی جو گزشتہ سال کے انھی مہینوں کے مقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ رقوم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا میں بسنے والے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئیں۔