پی ایم ایس افسران کا جمعے کے روز کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کا اعلان

پی ایم ایس افسران کا جمعے کے روز کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کا اعلان
پاکستان کی صوبائی بیوروکریسی یی ایم ایس افسران جمعہ کے دن کالی پٹیاں باندھ کر علامتی طور پر احتجاج کرتے ہیں تا کہ انتظامی فیڈرلزم، وعدوں کو عملداری اور سول سروس میں انصاف اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔

آل پاکستان پرووانشل سول سروسز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں صوبائی بیوروکریسی کا اپنے صوبوں میں استحصال کیا جاتا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ ڈی ایم جی کے اپنے غیر آئینی رولز کے مطابق 147 پوسٹس بنتی ہیں وہاں دھوکہ دہی سے 2000 ڈی ایم جی افسران صوبائی پوسٹس پر قابض ہے جس سے وفاق اور گورننس کے مسائل کے ساتھ سول سروس کا بحران جاری ہے۔

پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ صوبائی و وفاقی بیوروکریسی کو آئینی اور قانونی طریقہ سے چلاتے ہوئے صوبائی بیوروکریسی کا استحصال بند کیا جائے اور صوبوں کی 2000 ہزار پوسٹوں پر براجمان ڈی ایم جی کو کم کرتے ہوئے انکے کوٹے کے مطابق سیٹیں دیں جائیں۔