Get Alerts

تحریک انصاف حکومت نے گزشتہ ایک سال میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا قرضہ لے لیا

تحریک انصاف حکومت نے گزشتہ ایک سال میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا قرضہ لے لیا

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری شدہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سے لے کر اگست 2020 تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرض 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا جب کہ  اگست 2019 میں پاکستان کا مجموعی قرض 32 ہزار 240 ارب روپے تھا۔


اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے عرصے میں پاکستان کا مجموعی قرضہ 3 ہزار 419 ارب روپے بڑھا جب کہ پاکستان کا مقامی واجب الادا قرض 24 ہزار 100 ارب روپے ہو گیا، اگست 2019 تک پاکستان کا مقامی قرض 22 ہزار 14 ارب روپے تھا۔


 گزشتہ ایک سال میں پاکستان کے مقامی قرض میں 2 ہزار 86 ارب روپے اضافہ ہوا ہے. یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان مسلسل پاکستان کی معیشت کی بحالی کے حوالے سے خوشنما دعووں پر مبنی خوش خبریاں روز سناتے ہیں۔