جلسہ تو گوجرانوالہ میں ہوکر رہے گے، پورا سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے، بینرز اتارے جارہے ہیں،اور کارکنوں کو کارنر میٹنگ سے روکا جارہا ہے، لگ رہا ہے کہ یہ حکومت چاہتی ہے کہ جلسہ پر امن نہ ہو ، مار دھاڑ کی جانب حکومت بڑھ رہی ہے، مرتضٰی سولنگی
حکومت اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارے گی اگر اپوزیشن کو میدان کی بجائے سڑک پر جلسہ کرے گی، حکومت کو چاہیے کہ اپوزیشن کو فری ہینڈ دے اگر سڑک پر جلسہ ہوتا ہے تو کوئی دنگا فساد ہوسکتا ہے، مبشر بخاری
ٹائیگر فورس تحریک انصاف کا ایک یوتھ ونگ ہے لوگ اب سوال اٹھا رہے ہیں کہ یہ فورس کس قانون نے تحت اشیا خوردونوش کی قیمتوں پر نظر رکھے گی، رضا رومی
لوگوں کا نہیں خیال کے ٹائیگر فورس سے عوام کوکوئی ریلیف ملے گا، لوگ پریشان ہیں کہ ملک میں کیا ہوگیا ہے انڈے تک عوام کی پہنچ سے دور ہیں ہم دودھ پیدا کرنے میں دنیا میں ساتویں نمبر پر ہیں اور یہاں دودھ کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں، مزمل سہروردی