کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج سے یہ واضح ہوگیا ہےکہ آپ ن لیگ کا جتنا بھی میڈیا ٹرائل کرلیں سینٹرل پنجاب میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کا سخت مقابلہ ہوگا، مگر موجودہ حکومت ای وی ایم کے زریعے الیکشن کرواتی ہے تو اسکے بارے میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، غریدہ فاروقی
ن لیگ میں ڈینٹ نہیں پڑا انکی سیٹیں پنجاب میں پی ٹی آئی سے زیادہ ہیں، میں سمجھتا ہوں اس پر خاصا پریشان ہونا چاہیے جو ایک صفحے کا بیانیہ لیکر بیٹھےہیں۔ میرے لیے یہ بھی خاصی پریشان کن بات ہے کہ پنجاب کے اندر پیپلزپارٹی کو ایک سیٹ بھی نہیں ملی، مرتضی سولنگی
جمہوریت اور ریاست کا تصور آج کے زمانے میں ایک آزاد میڈیا کے بغیر نامکمل ہے، اگر یہ بات عمران خان صاحب اور انکی پارٹی کو نہیں معلوم تو وہ یہ سمجھ لیں۔ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے سافٹ امیج کی بات کرتی ہے ان سے بھی استدعا ہے کہ ایسے قوانین سے پاکستان کا کوئی اچھا امیج نہیں جائے گا، رضا رومی