مفتی عبد القوی جہاں ہوں وہاں خواتین، سیکس اور اس قسم کے دیگر پر کشش موضوعات پر بحث نہ چھڑے یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ آج کل عالمی وبا کا دور ہے۔ کرونا کی یہ وبا جس نے سب کچھ تلپٹ کر دیا ہے اور انسان اب اپنی زندگی کے تمام پہلووں کو از سر نو ترتیب دینے کے لئے جائزہ لے رہا ہے۔
ایسے میں جنسی زندگی کے بارے میں انسانی تشویش نئے سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ اور پھر خاص کر مسلمان جوڑوں کی تو یہ تشویش اور سوالات مزید شد و مد سے سامنے آرہی ہے کیونکہ اسلام کے ہاں مباشرت سے متعلق ایک پورا طریقہ کار مروجہ ہے جبکہ اکثر علما اس پر یوں وعظ فرماتے ہیں کہ گویا اس عمل پر پہرے دار ہی لگے ہوں۔
اور اب اس بارے میں قندیل بلوچ فیم مفتی عبدالقوی نے بھی اس مسئلے کو بیان کیا ہے۔
مفتی عبدالقوی کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سے جب خاتون اینکر نے سوال کیا کہ کرونا وائرس ایک سے دوسرے انسان میں پھیلتا ہے تو میاں بیوی ایک دوسرے کے قریب جاتے ہوئے کیا کرسکتے ہیں۔ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیوی ہوتی ہی وہ ہے جو قریب ہو۔
پھر فرمایا کہ سیکس کے سارے مسائل مجھ سے پوچھیں۔ پھر ویڈیو آگے بڑھتی ہے تو مفتی صاحب بتاتے ہیں کہ میاں بیوی کو چاہیے کہ وہ سیکس سے پہلے گرم پانی پی لیں اسکے بعد بالوں سے لے کر پاؤں کے ناخن تک بیوی جائز ہے۔ قرآن میں حکم ہے کہ بیویاں سکون کے لئے بنائی گئیں ہیں ۔ تو بیوی سے مکمل طور پر سکون حاصل کریں۔ اور اس وقت کسی قسم کی کوئی ٹینشن کوئی خوف دل میں مت لائیں۔
https://twitter.com/SaboohSyed/status/1249563041596944387
اس کے بعد جب علیحدہ ہوں تو میاں بیوی دونوں گرم پانی سے کلی کریں گرم پانی پی لیں اور گرم پانی سے غسل کر لیں۔ مفتی صاحب کے مطابق ایسا کرنے سے کوئی وائرس میاں بیوی کے پاس بھی نہ آئے گا۔
اس ویڈیو پر مختلف تبصرے سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔