مفتی عبدالقوی کو گھر والوں نے ذہنی مریض قراردے دیا: موبائل لے لیا باہر نکلنے پر بھی پابندی

مفتی عبدالقوی کو گھر والوں نے ذہنی مریض قراردے دیا: موبائل لے لیا باہر نکلنے پر بھی پابندی
خبروں میں سرگرم رہنے والے متنازع مفتی عبدالقوی کو ان کے گھروالوں نےذہنی مریض قراردے دیا۔ مفتی قوی کےچچاعبدالواحد کاکہناہےعبدالقوی نےشہرت کےچکرمیں خاندان کی عزت خاک میں ملادی، جبکہ حریم شاہ نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مفتی عبدالقوی  پاگل ہیں تو انہیں پاگل خانے میں داخل کروایا جائے۔ 

ملتان میں پریس کانفرنس کرتےہوئےمفتی قوی کےچچاعبدالواحدکاکہنا تھا عبدالقوی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں،وہ ایک عرصہ سےذہنی مسائل کا شکارہیں۔اس لیےعبدالقوی سےمفتی کا اعزاز واپس لےلیا ہے۔   انہوں نے کہا کہ عبدالقوی نےشہرت کے چکر میں خاندان کی عزت خاک میں ملادی۔

مفتی قوی کےچچاعبدالواحد کا کہنا ہے کہ مفتی قوی کاموبائل فون واپس لےلیا ہے جبکہ ان کےگھرسے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ عبدالقوی کی حالت ایسی ہے کہ بچہ بھی انہیں باتوں میں لگالے۔

دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نےالزام عائد کیا کہ عبدالقوی کے گھروالےانہیں بچانےکی کوشش کررہے ہیں،ان کی ذہنی حالت بالکل ٹھیک ہے۔ پاگل کوتو گھر کا بھی پتا نہیں ہوتا لیکن عبدالقوی سب جانتے ہیں۔

حریم شاہ نےمطالبہ کیاکہ عبدالقوی پاگل ہیں توانہیں پاگل خانےداخل کرایاجائےکیونکہ ان کی باتوں اورکاموں سےمفتیان بدنام ہورہےہیں۔