Get Alerts

خاتون نے مفتی قوی کو تھپڑ رسید کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

خاتون نے مفتی قوی کو تھپڑ رسید کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو خاتون کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں اور وہ بس اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ تھپڑ مارنے کی وجوہات بھی تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ اس حوالے سے مفتی قوی کا فی الحال ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تھپڑ مارنے والی خاتون حریم شاہ ہیں۔


https://twitter.com/ShowbizAndNewz/status/1351154397766688768