احتجاج ریکارڈ کروانا ہر کسی کا حق ہے پولیس کے اوپر ہاتھ اٹھانا ریاست کو چیلنج کرنا ہے پولیس کو پنجاب میں یرغمال بنایا گیا ہے ان سے زبردستی نعرے لگوائے جارہے ہیں پولیس کو مضبوط کرنے کی بجائے ان کے وسائل میں کمی کی گئی یہ بزدار سرکار کی ناکامی ہے، رضا رومی
پولیس سڑکوں پر مار کھارہی ہے وہ امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے دن رات سڑکوں پر ہیں وزیراعظم عمران خان نے ان حالات کو پر بیان نہیں دیا بزدار صاحب بھی غائب ہیں انہیں پولیس کا حوصلہ بڑھانے کیلئے پولیس کے پیچھے کھڑنا ہوچاہیے تھا، رضا رومی
لوگوں کے دلوں میں پولیس والوں کیلئے نفرت ہے اگر وہ کوئی اچھا بھی کام کریں تو ان کی پذیرائی نہیں کی جاتی عوام کی جانب سے اور نہ ہی ریاست کی جانب سے پولیس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھی بہت قربانیاں دی ہیں، ایلیا زہرا