Get Alerts

پاکستان میں ایچ آئی وی پھیلنے کی شرح ایشیا میں دوسرے نمبر پر

پاکستان میں ایچ آئی وی پھیلنے کی شرح ایشیا میں دوسرے نمبر پر
وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ہپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے جبکہ کہ ایشیا میں پاکستان میں ایچ آئی وی پھیلنے کی شرح فلپائن کے بعد بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

وہ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو اور عالمی ادارہ صحت کے کنٹری منیجر ڈاکٹر پالیتھا کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے ایچ آئی وی ایڈز پر کام نہ کیا تو یہ خدانخواستہ بہت بڑا مسئلہ بن جائے گا وفاقی حکومت رتوڈیو کے متاثرین بچوں کے لئے کام کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں میں وفاقی مشیر صحت کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی فارماسوٹیکل کمپنی ایچ آئی وی کے مریضوں کے لیے ادویات نہیں بنا رہی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان میں یہ دوائیں بنانے کی صلاحیت نہیں۔