کرونا وائرس: کویت میں مؤذن نے اذان کے الفاظ بدل دیے

کرونا وائرس: کویت میں مؤذن نے اذان کے الفاظ بدل دیے
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کویت میں مؤذن نے اذان کے الفاظ بدل کر ادا کیے۔ 

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کویتی مسجد میں مؤذن نے جمعہ کے روز اذان کے الفاظ بدل کر ادا کیے جس میں لوگوں کو گھروں سے نماز پڑھنے کا کہا گیا۔ اذان کی اس صورت کا ذکر صحیح بخاری میں ہے، جہاں حی علی الصلاۃ (آؤ نماز کی طرف) کی بجائے الصلاۃ فی بیوتکم (اپنے گھروں میں نماز پڑھو) کا حکم ہے۔

نبی اکرم ﷺ کے دور میں بھی تیز بارش اور طوفان کے دوران ایسی اذان دیے جانے کی روایات موجود ہیں۔



واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے 145 ممالک میں کرونا وائرس کی وبا پھیل چکی ہے۔ 1 لاکھ سے زائد افراد اس خطرناک وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں 5 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں اور تاحال اس وائرس کی کوئی ویکیسن دریافت نہیں ہوئی۔