آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کہا ہے کہ سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل نے کراچی سٹاک ایکسچینج میں کہا ہے کہ گیس اور تیل کے نئے ذخائر ضلع ٹنڈو محمد خان کے علاقے منگریو کے پہلے کنویں سے برآمد ہوئے ہیں۔
ادارے کے مطابق، کنویں کے لیے دو ہزار چھ سو 76 میٹر کھدائی کی گئی جس سے 10.44 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل تیل یومیہ نکلنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ایس پی ای سی انرجی سے شہداد پور فیلڈ میں گیس پراسیسنگ پلانٹ کی تعمیر کا معاہدہ ختم کردیا ہے۔