تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ قمبر شہداد کوٹ کے گاؤں کھوڑی بازار، تھانہ ڈرگھ کی حدود میں پیش آیا، جہاں بااثر وڈیرے کے بیٹے نے اپنے 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر عمر رسیدہ خاتون کو انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بنایا۔
تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی شناخت کاملہ تونیو کے نام سے ہوئی جنہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اُن کے صاحبزادے نے وڈیرے کے بیٹے کا کبوتر پکڑ لیا تھا جس کے بعد 7 افراد نے اُن کے گھر پر حملہ کیا۔ وڈیرے کے بیٹے اور اُس کے 6 دوستوں نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں بال کاٹے اور اُن کے چہرے پر کالک بھی مل دی۔
پولیس نے خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ 7 افراد کے خلاف درج کر لیا ہے جس میں بااثر شخص کے بیٹے کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ کاملہ تونیو کے مطابق بااثر شخص کے بیٹے اور اُس کے ساتھیوں نے گھر (جگھی) کو بھی نذر آتش کر دیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے، 6 ملزمان پہلے ہی فرار ہو گئے جبکہ ایک ملزم فضل محمد تونیو کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
لاڑکانہ قمبر شہداد کوٹ میں با اثر وڈیرے نے معمولی بات پر انسانیت کو داغدار کیا۔بزرگ خاتون پر بہیمانہ تشدد کیا،سر کے بال کاٹے، منہ کالا کیا اور بازار میں گھسٹا گیا۔ “ عذاب اس لئے ہی آتے ہیں “
آئی جی سندھ فوری نوٹس لیں اور ذمہ داروں کو سخت سزا دلوائیں۔@sindhpolicedmc pic.twitter.com/eA96rxbPZU
— Kheeal Das Kohistani MNA (@KhealDas) March 25, 2020