پاکستان میں کرونا کی وبا اپنے خوفناک دورانیہ میں داخل ہو چکی ہے اور روزانہ ایک ہزار کی اوسط سے کیسز میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ لائن پر مسلسل بر سر پیکار ہیں۔ اور اب ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے زچگی کے عمل میں پیچیدگیوں سے گزرتی کرونا وائرس کا شکار خاتون کا سی سیکشن آپریشن کیا ہے۔
لاڑکانہ کی دو لیڈی ڈاکٹرز نے شیخ زید ہسپتال میں خاتون کی ڈلیوری سی سیکشن کے ذریعے کرائی ہے۔ خاتون میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی تھی تاہم اسکے باوجود ڈاکٹروں نے اسکا آپریشن کیا اور کامیابی سے بچے کی پیدائش ہوئی۔
سوشل میڈیا پر ان ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور انکی تعریف کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے لکھا ہے کہ ان سمیت ان تمام ڈاکٹرز کو جو اس وقت ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہیں انکوقوم کا سلام ہے۔
https://twitter.com/AijazALaghari/status/1257060092802932736
یاد رہے کہ اس وقت ملک میں کرونا وائرس سے 500 سے زائد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس متاثر ہیں جبکہ انکی جانب سے مناسب حفاظتی کٹس کا مطالبہ تا حال جاری ہے۔