Get Alerts

نجی کلینک کے انستھیزیا ٹیکنیشن کا دوران زچگی 42 خواتین کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف

نجی کلینک کے انستھیزیا ٹیکنیشن کا دوران زچگی 42 خواتین کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف
ایف آئی اے سائبر ونگ نے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے زچگی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر خان کے مطابق ملزم انعام اللہ نجی کلینک میں انیستھیزیا ٹیکنیشن تھا۔

جیو نیوز کے مطابق کلینک کے مالک  نے بتایا کہ خواتین کی دوران ڈیلیوری ویڈیوز بنانے کا علم ہونے پر ٹیکنیشن کو نوکری سےنکال دیا تھا  جس پراُس نے ویڈیو کےذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

ایف آئی اے حکام کاکہناہےکہ ملزم سے 42 ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج اور تفتیش شروع کردی ہے