Get Alerts

سعودی عرب تیل کی کمپنی پر ڈرون حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

سعودی عرب تیل کی کمپنی پر ڈرون حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
ریاض: غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے تیل کی ترسیل اور پیداوار کے عمل کو فوری طور پر بند کردیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں 1.4 فیصد سے 1.6 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بلین مارکیٹ میں مہنگے دام ہونے کی وجہ سے خریداروں نے لین دین میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جس کے باعث انڈیکس 617 نیچے تک گرا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن میں لڑنے والے علیحدگی پسندوں کی جانب سے سعودی عرب پر تازہ حملوں کی دھمکی دی گئی تھی جس کے تحت باغیوں نے تیل کی کمپنی پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا۔

سعودی حکام  نے تصدیق کی ہے کہ سرکاری تیل کی کمپنی ’’آرام‘‘ پر حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد حملوں کی کوشش کی گئی جن میں سے ایک ڈرون نے فیکٹری پر راکٹ فائر کیا۔

دوسری جانب سعودی سیکیورٹی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ریاض کے علاقے میں تیل کے 2 انفراسٹرکچر سائٹ پر ایک ہی وقت میں علیحدہ علیحدہ حملہ کیا گیا، یہ حملے ال دوادامی اور افیف کے علاقوں میں واقع پیٹرولیم اسٹیشنز پر کیے گئے۔