نامور صحافیوں کا ایک ہی موضوع پر ٹویٹ کیا ثابت کرتا ہے؟

نامور صحافیوں کا ایک ہی موضوع پر ٹویٹ کیا ثابت کرتا ہے؟

 وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے گزشتہ روز نواز شریف کو علاج کے غرض سے 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔


وزیر قانون فروغ نسیم کے مطابق ’نواز شریف کی بیرون ملک روانگی اس بات سے مشروط ہے کہ نواز شریف یا شہباز شریف 7 یا ساڑھے 7 ارب روپے کے پیشگی ازالہ بانڈ جمع کرادیتے ہیں تو وہ باہر جاسکتے ہیں اور اس کا دورانیہ 4 ہفتے ہوگا جو قابل توسیع ہے‘۔

حکومت کے اس فیصلے کو مسلم لیگ ن نے رد کرتے ہوئے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔


 دوسری جانب یہ بات بھی قابل غور ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی بیماری  کو لیکر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں، اب سے کچھ دیر قبل کئی نامور صحافیوں اور اینکرپرسن نے اس موضوع پر ٹویٹس کیں، جن سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ نوازشریف کی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کیے جارہے ہیں۔


رائے عامہ کو ہموار کرتے صحافیوں کی ٹویٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جیسے کوئی باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہو، بظاہر لگتا ہے کہ یہ تمام صحافی گارنٹی بانڈزکے معاملے پر ہی اصرار کر رہے ہیں آخر وجوہات کیا ہیں ۔ کچھ ٹویٹس ملاحظہ کریں:۔

https://twitter.com/Fereeha/status/1194910726684577792?s=20

https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1194894491423059968?s=20

https://twitter.com/Ghummans/status/1194884654496649216?s=20

https://twitter.com/KlasraRauf/status/1194911179258449920?s=20

https://twitter.com/ARYSabirShakir/status/1194885615881461761?s=20

https://twitter.com/gnnhdofficial/status/1194947036317175809?s=20

https://twitter.com/javerias/status/1194925299173117952?s=20

مصنّف نیا دور میڈیا سے منسلک ہیں۔