امریکی سفارت خانے پر حملے میں ملوث القاعدہ کا دوسرا بڑا لیڈر ایران میں مار دیا گیا

امریکی سفارت خانے پر حملے میں ملوث القاعدہ کا دوسرا بڑا لیڈر ایران میں مار دیا گیا
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی خبر کے مطابق انٹیلیجنس حکام نے تصدیق کی ہے کہ القاعدہ کا دوسرا اعلی ترین رہنما ، جس پر افریقہ میں امریکی سفارت خانوں پر 1998 کے مہلک حملوں کے ماسٹر مائنڈز ہونے کا الزام عائد تھا ، ایران میں تین ماہ قبل مارا گیا تھا۔

ابو محمد المصری کو 7 اگست کو سفارت خانے کے حملوں کی برسی کے موقع پر ، دو قاتلوں نے ایران کے شہر تہران کی سڑک پر فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ محمد المصری کو اپنی بیٹی مریم اور  اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی بیوہ کے ساتھ ہلاک کیا گیا تھا۔

سفارت خانے کے چار عہدیداروں کے مطابق ، یہ حملہ امریکہ کے کہنے پر اسرائیلی کارندوں نے کیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ امریکہ نے کیا کردار ادا کیا تھا ، جو سالوں سے ایران میں محمد المصری اور القاعدہ کے دیگر کارکنوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا رہا تھا۔ یہ قتل جغرافیائی سیاسی سازش اور انسداد دہشت گردی کے جاسوسوں کے ایسے نیٹ ورک میں ہوا ہے کہ محمد المصری کی موت کی افواہیں تو ہیں لیکن اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ تاہم قتل کی اطلاعات ابھی تک مبہم ہیں۔ القاعدہ نے اپنے ایک اعلی رہنما کی ہلاکت کا اعلان نہیں کیا ، ایرانی عہدیداروں نے بھی اس پر پردہ ڈالا جبکہ  کسی بھی اور ملک نے عوامی طور پر اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے المصری ، جو تقریباً 58 سال کے قریب تھے ، القاعدہ کے بانی رہنماؤں میں سے ایک تھے اور خیال کیا جاتا تھا کہ وہ موجودہ رہنما ایمن الظواہری کے بعد اس تنظیم کی قیادت کرنے کے لئے پہلے نمبر پر ہیں۔

المصری ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں طویل عرصے سے شمل تھا۔ اس پر امریکہ کی جانب سے  کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں کے بم دھماکوں سے متعلق جرائم کا الزام عائد کیا گیا تھا ، جس میں 224 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ F.B.I. نے اس کی گرفتاری کے بارے میں معلومات کے 10 ملین ڈالر انعام کی پیش کش کی ، اور اس کی تصویر انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھی۔