اسلام آباد ائیرپورٹ: امریکی سفارتکار میں کرونا کی علامات،سفارت خانہ نکال کر لے گیا

اسلام آباد ائیرپورٹ: امریکی سفارتکار میں کرونا کی علامات،سفارت خانہ نکال کر لے گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر سے آنے والے امریکی سفارت کار میں اسکریننگ کے دوران  کرونا کی علامات پائی گئیں۔ تاہم مذکورہ امریکی سفارتکار کو امریکی سفارت خانہ نکال کر اپنے ساتھ لے گیا ہے۔


محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق مذکورہ سفارتکار دوحا کی پرواز کیوآر 632 سے اسلام آباد پہنچنے والے امریکی سفارتکار میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی سفارت خانے کا عملہ سفارتکارکو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے اپنےساتھ لےگیا۔ذرائع کے مطابق سفارت خانے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سفارتکار کو امریکی سفارتخانے میں واقع آئسولیشن سینٹر میں رکھا جائےگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 510  ہو گئی ہے جس میں سے 10 افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے جب کہ موذی وائرس سے پاکستان میں 3 اموات بھی ہوچکی ہیں