Get Alerts

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا

متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل نے یو اے ای میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ بھی کھول لیا ہے۔ اسرائیلی سفارتخانے میں ایتن نا ایح اسرائیل کے ناظم الامور کے فرائض انجام دیں گے۔


دوسری جانب یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ سال اگست میں امریکا کی مدد سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔ معاہدے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کے لیے مزید معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔


متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد بحرین، سوڈان اور مراکش نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔