آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 9 ہزار 415 ارب کا سالانہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر رضامند

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کےلیے ٹیکس حکام انتظامی اقدامات بہتر بنائیں گے۔ اسی طرح معیشت کو دستاویزی شکل دے کر ٹیکس نیٹ بڑھانے کا بھی پلان ہے۔ 

آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 9 ہزار 415 ارب کا سالانہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر رضامند

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) 9 ہزار 415 ارب کا سالانہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر رضامند ہوگیا۔خوش آئند خبر یہ ہے کہ اب منی بجٹ نہیں آئے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات ہوئے ہیں۔ اس دوران آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا کہ نگران حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو ٹیکس ہدف کے حصول کا تحریری پلان فراہم کر دیا گیا۔ آئی ایم ایف کو 9 ہزار 415 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔جس پر عالمی ادارے نے اطمینان کا اظہار کر دیا۔

آئی ایم ایف کو ریئل سٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس چوری کے خاتمے کی بھی یقین دہانی کروادی گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس حوالے سے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریئل سٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری کا خاتمہ معیشت کی ضرورت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کےلیے ٹیکس حکام انتظامی اقدامات بہتر بنائیں گے۔ اسی طرح معیشت کو دستاویزی شکل دے کر ٹیکس نیٹ بڑھانے کا بھی پلان ہے۔ 

ادھر ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ سالانہ 9 ہزار 415 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بہ آسانی حاصل کرلیا جائے گا۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات پر غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئےنگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاکہ وفاقی حکومت اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے گی۔ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی اخراجات میں کمی کر کے بجٹ خسارہ قابو رکھیں گے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ آئی ایم ایف کو نگران حکومت کے اقدامات پر مکمل بھروسہ ہے۔

نگران وزیرخزانہ نے کہاکہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اور ڈویلپمنٹ سپینڈنگ پر آئی ایم ایف نے اطمینان کا اظہار کیا۔سیکرٹری فنانس آئی ایم ایف مشن کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کر رہے۔

دوسری جانب پاکستان کودرپیش ساڑھے چھ ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ کا خلا پر کرنے کے لئے کے معاملے پر آئی ایم ایف مشن نے غیرملکی سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر کی متحدہ عرب امارات کےسفیرحمدعبید الرعابی سے ملاقات ہوئی۔ جس میں پاکستان کیلئےبیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فریقین کےدرمیان باہمی دلچسپی کےامورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ یواے ای کے سفیر نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن پاکستان کے ایکسٹرنل فنانسنگ کیلئےیقین دہانیاں حاصل کررہا ہے۔