تھریڈز نے نئے فیچرز متعارف  کروا دیے

اس نئے فیچر کے ساتھ صارفین پوسٹ کرنے کے پانچ منٹ کے اندر اپنی پوسٹ کو جتنی بار چاہیں ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے، جب صارفین ٹائپنگ کی غلطی کو درست کرنا چاہتے ہیں توانہیں اپنی پوسٹ کو حذف کر کے اسے دوبارہ پوسٹ کرنا پڑتا ہے۔

تھریڈز نے نئے فیچرز متعارف  کروا دیے

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مرکزی کمپنی میٹا کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم, تھریڈز نے ' ایڈٹ اور وائس تھریڈز' کےنئے فیچر متعارف کرا دیے۔

  میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا کہ تھریڈز  ایک ایڈٹ بٹن کو رول آؤٹ کر رہی ہے۔ اس نئے فیچر کے ساتھ صارفین پوسٹ کرنے کے پانچ منٹ کے اندر اپنی پوسٹ کو جتنی بار چاہیں ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے، جب صارفین ٹائپنگ کی غلطی کو درست کرنا چاہتے ہیں توانہیں اپنی پوسٹ کو حذف کر کے اسے دوبارہ پوسٹ کرنا پڑتا ہے۔

ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے برعکس، جس نے پچھلے سال صرف ایک ایڈٹ بٹن شامل کیا تھا اور پھر اسے سبسکرپشن کے ساتھ مشروط کر لیا تھا۔ تھریڈز بغیر کسی اضافی چارج کے صارفین کے لیے ایڈٹ بٹن کو رول آؤٹ کر رہا ہے۔ ترمیم کا بٹن موبائل اور ویب پر دستیاب ہے۔ اور یہ نئی اپڈیٹ سوشل نیٹ ورک کے پہلی بار لانچ ہونے کے تقریباً تین ماہ بعد آئی ہے۔

تاہم، تھریڈز کسی پوسٹ کی ترمیم کی کوئی پرانی ہسٹری نہیں دکھائے گا۔جیسا کہ ایکس میں ترمیم شدہ پوسٹ پر 'ترمیم شدہ' لکھا آ جاتا ہے اور صارف پرانا ورژن بھی دیکھ سکتا ہے۔ 

زکربرگ نے یہ بھی اعلان کیا کہ تھریڈز "وائس تھریڈز" شروع کر رہا ہے جو صارفین کو سوشل نیٹ ورک پر وائس پوسٹس  کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ فیچر ان صارفین کے لیے خوش آئند اپڈیٹ ہے جو ٹیکسٹ آپشنز کے مقابلے میں وائس آپشنز کو ترجیح دیتے ہیں۔ صارفین یا تو نیا تھریڈ شروع کرکے یا جواب دے کر صوتی پوسٹ اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ پھر مائیکروفون آئیکن پر ٹیپ کرکے ریکارڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر آڈیو میسج مکمل کرنے کے بعد کے آڈیو کلپ کا ایک کیپشن خود بخود تیارکر دے گا جس میں صارفین ترمیم کر سکتے ہیں۔

رواں سال 6 جولائی کو ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے میں میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’ تھریڈز‘ متعارف کی تھی۔ ایپ متعارف ہونے کے کچھ دنوں کے اندر ہی 100 ملین سے زائدصارفین نے اس پر سائن اپ کرلیا تھا۔

لیکن 10 اگست کو تجزیاتی پلیٹ فارم سیمیلر ویب کی ایک رپورٹ کے مطابق، صرف ایک ماہ میں ہی  اینڈرائیڈ ایپ پر اس کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد 49.3 ملین سے کم ہو کر 10.3 ملین رہ گئی۔

دریں اثنا، تھریڈز  انتظامیہ ایپ میں نئی خصوصیات شامل کرنے کے لیےتیزی سے کام کر رہی ہے۔ حالیہ اپ ڈیٹس میں تھریڈز اب اکاؤنٹس کے لیے پوسٹ نوٹیفیکیشن سیٹ کرنے اور انہیں ایک قسم کی تاریخی فیڈ میں دیکھنے کی صلاحیت پیش کرتے ہیں۔

اس سے قبل میٹا نے تھریڈز کے لیے کئی نئی خصوصیات متعارف کروائیں جن میں انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجز پر براہ راست  پوسٹس شیئرنگ، تصاویر اور ویڈیوز کے لیے اپنی مرضی کے مطابق Alt-text، اور کسی کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرنے کے لیے بٹن شامل ہیں۔