پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو طالبان کی تعریف کرنے پر شدید ردعمل کا سامنا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو طالبان کی تعریف کرنے پر شدید ردعمل کا سامنا
پاکستان ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ کو ایک ٹویٹ پوسٹ کرنے کی وجہ سے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے امریکہ ، افغان حکومت اور عسکریت پسند تنظیموں کے مابین امن مذاکرات کے تناظر میں افغان طالبان کی تعریف کی تھی۔

اپنی ایک ٹویٹ میں ، خواجہ آصف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور طالبان رہنما ملا برادر کی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ’طاقتیں تمھاری ھیں اور خدا ھمارا ھے.. اللہ اکبر'

https://twitter.com/KhawajaMAsif/status/1305119361263374336?s=20

طالبان پر تعریفوں کے پھول نچھاور کرنے کے خواجہ آصف کے اس فیصلے کا سوشل میڈیا پر اچھا نتیجہ نہیں نکلا ، سوشل میڈیا صارفین نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو عسکریت پسندوں کی تنظیموں کی جانب انکے دوغلے خیالات کی نشاندہی کی۔

https://twitter.com/mazdaki/status/1305210525345865729?s=20

خواجہ آصف کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صحافی گل بخاری نے کہا کہ ن لیگ کے رہنماوں نے خواجہ آصف کے بیان سے خود کو دور نہیں کیا ہے ، جس کا مطلب ہے کہ خواجہ آصف اس طرح کا بیان دے کر پارٹی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

https://twitter.com/GulBukhari/status/1305388823946366976?s=20

https://twitter.com/SecKermani/status/1305212155285958656?s=20