Get Alerts

ٹی ایل پی کو ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ جارہے ہیں، شیخ رشید

ٹی ایل پی کو ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ جارہے ہیں، شیخ رشید
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد  کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو ختم کرنے کے لیے کل سپریم کورٹ سے بھی رجوع کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  وزیراعظم نے مجھے اور نورالحق قادری کو ٹی ایل پی سے  متعلق تفصیلی ہدایات دیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ دے کر امن کو یقینی بنایا، ہم نے پوری کوشش کی بات چیت سے مسئلے حل ہوں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کے ارادے خوفناک تھے وہ اپنے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنا نہیں چاہتے تھے، ٹی ایل پی پر پابندی کےنوٹفکیشن کے لیے ضروری کارروائی جاری ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 580 پولیس والے زخمی ہیں، سب کو سلام پیش کرتا ہوں، پنجاب پولیس اور رینجرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک لبیک پاکستان کو بین کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس مد میں وزارت داخلہ نے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی تھی بعد ازاں کابینہ نے بھی تحریک لبیک پر پابندی کی توثیق کر دی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کو دو سال تک رابطے میں رکھا، کوشش کی وہ مرکزی دھارے میں آئے اور سسٹم انہیں ڈیل کرے، ہم ان سے بات کررہے تھے وہ اپنا مسودہ تیار کر رہے تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ اسمبلی میں قرار داد کے حوالے سے کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔

نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ  مذاکرات کے دوران ہمیں پتہ چلا کہ وہ 20 اپریل کو مارچ کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے انہیں اسپیکر اسمبلی سے ملنے کا بھی کہا تھا کہ متفقہ متن آجائے، ہم نے بھرپور کوشش کہ مذاکرات کے ذریعے انھیں سمجھایا جائے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ گرفتاری کے بعد جس طرح رد عمل دیا گیا وہ نہ قانونی ہے نہ ہی دینی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستوں و حکومتوں کا کام منت سماجت نہیں ہوتا