Get Alerts

خیبر پختونخواہ کا وزیر ٹرانسپورٹ ہماری زمینوں پر قبضے کررہا ہے، بنوں سے اسلام آباد آئے مظاہرین کا احتجاج

خیبر پختونخواہ کا وزیر ٹرانسپورٹ ہماری زمینوں پر قبضے کررہا ہے، بنوں سے اسلام آباد آئے مظاہرین کا احتجاج
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے آئے ہوئے بکاخیل اور سردی خیل قبیلے کے عمائدین نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ غیر قانونی طریقوں سے ہمارے زمینوں پر ناجائز قبضے کررہے ہیں.


مظاہرین نے وزیر اعظم عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ متعلقہ وزیر پی ٹی آئی کے نام پر ایک دھبہ ہے.


مظاہرین نے کہا کہ جب سے شاہ محمد خان وزیر بنا ہے تب سے انھوں نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہے اور ترقیاتی سکیموں کو وہ فروخت کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ٹھیکوں میں کمیشن لیکر اپنی مرضی کے مطابق لوگوں کو دیں رہے ہیں جن کے خلاف بنوں کے ٹھیکیدار گزشتہ تین روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں.


مظاہرین نے الزام لگایا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ایک کلرک جو وزیر کا رشتہ دار بھی ہے باریگینگ کرکے لوگوں کو دیں رہا ہے.


انھوں نے الزام لگایا کہ ہمارے زمینوں کے معاوضے ادا کئے بغیر ڈسٹرکٹ کمشنر بنوں سے ہمارے زمینوں پر سیکشن فور لاگو کیا گیا ہے اور ہم سے زبردستی زمین لی جارہی ہے جن کے خلاف پندرہ ہزار لوگوں پر مشتمل دو قبیلے احتجاج کررہے ہیں. آنھوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر کو اپنے عھدے سے ہٹا کر نیب سے انکوائری شروع کی جائے تاکہ ہمیں انصاف ملے. مظاہرین نے کہا کہ اگر وزیر ٹرانسپورٹ ایماندار نکلے تو ہمارے پورے قبیلے کو ڈی چوک پر پھانسی پر لٹکا دیا جائے

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔