وزیراعظم کا عہدہ مانگنے والے وقار ذکا خیبرپختونخواہ حکومت کے کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر

وزیراعظم کا عہدہ مانگنے والے وقار ذکا خیبرپختونخواہ حکومت کے کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکا کو خیبرپختونخواہ حکومت نے کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری ایک سوشل میڈیا بیان کے ذریعے دی، اور بتایا کہ وہ ملک کیلئے اپنی ان خدمات کا ایک روپیہ بھی نہیں لیں گے۔

https://twitter.com/ZakaWaqar/status/1393942807975448587

گزشتہ دنوں وقار ذکاء نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے کا چیلنج دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کرپٹو کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کا قرض ادا کرسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے وقار ذکا نے کہا تھا کہ وہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ملک کا سارا قرضہ اتار سکتے ہیں مگر اس کے لئے شرط یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقتدار چھوڑ کر ان کے حوالے کر دیں۔ اسی ٹویٹ میں انہوں نے حکومتی جماعت تحریک انصاف کے سپورٹرز سے بھی مدد مانگ لی علاوہ ازیں انہوں نے تمام جماعتوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اس حل کے علاوہ ان کے پاس کوئی متبادل ہے تو پیش کریں۔

تفصیلات کے مطابق وقار ذکا کی انتھک محنت کے نتیجے میں کے پی اسمبلی میں کرپٹو کرنسی سے متعلق بل پاس ہوا۔