وقار ذکا نے 'جھوٹی خبر' چلانے پر ٹیلی وژن چینل دنیا نیوز کو قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سے غیر مشروط معافی مانگی جائے۔
لیگل فرم صدیقی اینڈ رضا کی جانب سے دنیا نیوز کی انتظامیہ کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے موکل کیخلاف چلائی گئی 'جھوٹی خبر' ان کی بدنامی کا باعث بنی ہے۔
https://twitter.com/ZakaWaqar/status/1483788066917658627?s=20
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 14 روز کے اندر وقار ذکا سے غیر مشروط معافی مانگی جائے بصورت دیگر دنیا نیوز کی انتظامیہ پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا جائے گا۔
اس قانونی نوٹس کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے وقار ذکا نے لکھا کہ دنیا نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ مجھے کرپٹو کرنسی کی تشہیر کرنے پر گرفتار کیا جانا چاہیے۔ میں نے اس بوگس اور جعلی خبر پر دنیا نیوز کی انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔
وقار ذکا نے اپنی ٹویٹ میں تمام نیوز پلیٹ فارمز کو متنبہ کیا کہ اگر کسی نے بھی غلط معلومات پھیلا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تو انھیں بھی عدالت لے جایا جائے گا۔