Get Alerts

سندھ: رواں ہفتے کا احوال (جنوری 5 تا جنوری 11)

سندھ: رواں ہفتے کا احوال (جنوری 5 تا جنوری 11)
سندھ فوڈ اتھارٹی نے کام شروع کر دیا، 10 ہزار نوٹسسز جاری، چھاپوں کے دوران کراچی کے متعدد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بند

حیدرآباد، سندھ فوڈ اتھارٹی نے باضابطہ کام شروع کر دیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن امتیاز ابڑو نے کہا ہے کہ کراچی میں دس ہزار نوٹس جاری کیے گئے ہیں، چھاپوں کے دوران ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو سیل کیا گیا ہے۔ حیدر آباد میں دو بیکریز کو سیل کیا گیا۔ سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز ابڑو نے کہا کہ جہاں بھی شک ہو ہم فیکٹری، ریسٹورنٹ اور ہوٹل کو سیل کر دیتے ہیں۔

Image result for food authority sindh

نوٹس میں سات سے پندرہ دن کی مہلت دی جاتی ہے۔ حیدرآباد میں کسی کے پاس لائسنس نہیں۔ ہمارا مشن لوگوں کو حفظان صحت کے مطابق بہتر اشیا فراہم کرنا ہے۔ ہم نے اپنا آپریشن ونگ قائم کر دیا۔ اگر کوئی لائسنس نہیں لے گا تواس کا ریسٹورنٹ اور ہوٹل سیل کردیا جائے گا۔






سندھ: اساتذہ کی 6 ہزار آسامیاں، 20 ہزار امیدوار، صرف 2 ہزار امیدوار کامیاب ہوئے

ٹیسٹ 11 تا 28 نومبر لیا گیا، 60 فیصد مارکس کا حصول لازم تھا۔ بہت سے امیدواروں نے ٹیسٹ کے مشکل اور طویل ہونے کی شکایت بھی کی۔ ارلی چائلڈ ٹیچر کیلئے 3 ہزار میں 287 امیدوار کامیاب قرارپائے۔ سندھ کا محکمہ تعلیم جونئیر ایلمنٹری سکول ٹیچر کی 6 ہزار آسامیوں کے لئے موزوں ترین امیدوار منتخب کرنے میں ناکام ہو گیا۔ بہت سےامیدواروں کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے مشکل ہونے کی شکایت بے جا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سندھ میں تعلیم کا معیار اتنا گر چکا ہے کہ اسان ٹیسٹ میں لوگ کامیاب نہ ہو سکے۔

Image result for Sindh teaching

انہوں نے بتایا سندھ حکومت نے طے کیا تھا کہ 60 فیصد مارکس لینے والے ہی کامیاب قرار پائینگے۔ اب ٹیسٹ دوبارہ لیے جانے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ کامیابی کے لئے کم از کم مارکس 50 یا 55 فیسد فیصد کر دیے جائیں۔ محکمہ تعلیم نے ارلی چائلڈ ٹیچر کی 1100 آسامیوں کے لئے ٹیسٹ لیا، جس میں 3 ہزار امیدوار شریک ہوئے اور صرف 287 کامیاب ہو سکے۔






سندھ حکومت، قوت سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی چیف سیکرٹری کوٹری کو ٹریفک پولیس سے رائے طلب کر کے قانون میں ترمیم کی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بڑے ممالک میں قوت سماعت سے محروم افراد کو لائسنس جاری کیے جاتے ہیں تو پھر ہم انہیں لائسنس جاری کیوں نہیں کر رہے؟ انہوں نے چیف سیکرٹری سندھ ممتاز شاہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور ٹریفک پولیس سے اس حوالے سے رائے لیں اور اس کے بعد قانون میں ضروری ترمیم کریں تاکہ قوت سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا سکیں۔

Related image

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ پاکستان میں قوت سماعت سے محروم افراد کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ یہ افراد فعال زندگی گزار رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی مین اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہیں اور ان میں کسی بھی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہے۔






سندھ حکومت، یتیم خانوں کے نام پر لوٹ مار کا نوٹس کروڑوں کی گرانٹ کے آڈٹ کا فیصلہ، یتیم بچوں اور بچیوں کے نام پر سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد جمع ہوتے ہیں، یتیم خانوں کے پاس کوئی ڈیٹا ہی نہیں، ذرائع

سندھ حکومت نے صوبے میں یتیم خانوں کو ملنے والی کروڑوں روپے کی گرانٹ کا آڈٹ کرانے اور یتیموں کے نام پر رقم خوردبرد کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں 5 رکنی بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا جو یتیم خانوں کو قانونی دائرے میں لانے کا کام کرے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے صوبے میں غیر قانونی طور پر چلنے والے سینکڑوں یتیم خانوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے انہیں محکمہ سوشل ویلفیئرمیں رجسٹر کرانے کے لئے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

Image result for Orphans in Pakistan

ذرائع کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے اس سلسلے میں سندھ کےتمام ڈپٹی کمشنروں کو ان کے اضلاع میں کام کرنے والے یتیم خانوں کا ڈیٹا جمع کر کے انہیں فراہم کونے کو کہا گیا ہے۔