دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، ڈیوڈ بیکہم کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد

انگلینڈ کے سابق سٹار فٹبالر ڈیوم بیکہم اب ڈرائیونگ نہیں کر سکیں گے۔ ظاہر ہے ان سے غلطی ہی ایسی ہوئی ہے۔ وہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر بات کر رہے تھے لیکن قانون کی گرفت میں آنے سے نہ بچ سکے۔

گزشتہ برس 21 نومبر کو لندن میں ایک شخص کی نشاندہی پر 44 سالہ سابق کھلاڑی نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔

جنوبی لندن کی ایک عدالت نے ڈیوڈ بیکہم کے لائسنس پر چھ ماہ کے پینالٹی پوائنس لگانے کے علاوہ 750 پائونڈ جرمانہ، استغاثہ کی فیس کے 100 پائونڈ اور سرچارج فیس کی مد میں 75 پائونڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔



عدالت کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکہم کے لائسنس میں اس سے قبل بھی تیز رفتاری کے باعث چھ پوائنٹ لگے ہوئے تھے جس کے بعد اب لگنے والے پوائنٹس کے بعد انہیں اس پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ ایک شہری نے ڈیوڈ بیکہم کی گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے تصویر اتار لی تھی۔

وکیل صفائی جرارڈ ٹائیرل کا کہنا ہے، ڈیوڈ بیکہم سست روی سے گاڑی چلا رہے تھے جس بارے میں انہیں کچھ خاص یاد نہیں ہے، تاہم انہوں نے اعتراف جرم کرنا تھا جو انہوں نے کر لیا ہے۔