گیس کی قلت: پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کردی گئی

گیس کی قلت: پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کردی گئی
سوئی ناردرن گیس کمپنی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، جس کے بعد سوئی ناردرن کمپنی نے پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتوں کو آج شام 5 بجے گیس سپلائی بند کردی جائیگی، صنعتوں کو گیس کی فراہمی 16 جنوری شام 5 بجے تک معطل رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گیس سپلائی بند کرنےکےفیصلے کا اطلاق برآمدی صنعتوں پر نہیں ہوگا۔