حریم شاہ کی شیخ رشید سے دوستی کیسے ہوئی؟ ٹک ٹاکر نے بتا دیا

حریم شاہ کی شیخ رشید سے دوستی کیسے ہوئی؟ ٹک ٹاکر نے بتا دیا
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کی شیخ رشید سے دوستی کیسے ہوئی، ٹک ٹاکر نے تفصیلات بتا دیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بتایا کہ آج سے تقریباً چھ سات سال پہلے ایک تقریب میں شیخ رشید سے ملاقات ہوئی۔میں نے اس تقریب میں شیخ رشید سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں تو وہ میری بات سُن کر دفعتاً پیچھے مڑے اور مجھے اپنا نمبر لکھوادیا۔

حریم شاہ نے پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کا کہ نمبر لکھوانے کے بعد وفاقی وزیر نے مجھ سے کہا کہ مجھے مِس کال کردیں۔ اس مِس کال کے بعد میری اور شیخ رشید کی دوستی پروان چڑھنے لگی۔ حریم شاہ نے مزید کہا کہ ہماری دوستی صرف فون تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ شیخ رشید نے مجھے متعدد مرتبہ لاہور ، لال حویلی کی دعوت بھی دی۔



یاد رہے کہ شیخ رشید سے دوستی سے متعلق حریم شاہ اس سے قبل بھی بیانات دے چکی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید اور میرا رشتہ 6 سال پُرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید میرے دوست ہیں، ہم ایک دوسرے کو چھ سات سال سے جانتے ہیں ، اسی لیے ہماری انڈراسٹینڈنگ بھی ہے۔ شیخ رشید کی عمر کافی ہے لیکن اُن کا دل جوان ہے۔

جبکہ سیاستدانوں سے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میرے پسندیدہ سیاستدان ہیں جبکہ فیاض الحسن چوہان میرے ناپسندیدہ سیاستدان ہیں۔ حریم شاہ نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر فحاشی کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے کیونکہ اداکارائیں مجھ سے زیادہ نازیبا لباس پہنتی ہیں۔