حکام کے مطابق گرفتار ملزم ظفر خان ’را‘ کے ایما پر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا، ملزم نے بھارت میں چار ماہ تک دہشت گردی کی ٹریننگ لی اور ملزم کو دہلی میں محمود صدیقی گروپ نے عسکری تربیت دلوائی، ملزمان کی کارروائیوں کے شواہد بھی ملے ہیں۔ اس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور اسی کے آپریٹوز کے ذریعے ہی وہ کراچی میں دہشت گرد کارروائیوں میں مدد کرتا تھا۔
ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کے الزام میں فائربریگیڈ کے ملازم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ملزمان کو ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے سوک سینٹر، لیاقت آباد اور خالد بن ولید روڈ سے گرفتار کیا، ملزمان میں ظفر خان، سفیان اور جاوید میمن شامل ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔