Get Alerts

حکومت کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں، پارلیمنٹ کو اپنی مدت مکمل کرنی چاہیے، بلاول

بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اتنے مسائل ہیں ایک جماعت ان کا حل نہیں نکال سکتی، سب جماعتوں کو ملکر ملکی مسائل کا حل نکالنا ہوگا، ملکی مفاد میں ،قومی معاملات پر حکومت کیساتھ ملکر کام کرنے کیلیے تیارہیں،سب ملکر ملک کےلیے قربانی دینے کےلیے تیار ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے لیکن ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ یہ پارلیمان اپنی مدت بھی پوری کرے، اگر پارلیمان کی کوئی اہمیت نہیں توآمر اور نئے پاکستان میں کوئی فرق نہیں۔ 

بلاول کا یہ بھی کہنا تھا کہ امیروں کیلیے سب کچھ،غریبوں کیلیے کچھ نہیں،یہ ایک نہیں 2 پاکستان ہیں، پاکستان کے غریب عوام کےلیے کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں ہے، ہماری قیادت اورکارکن شہادت قبول کرتےہیں، مگراپنے موقف پر سمجھوتا نہیں کرتے، پیپلز پارٹی جھکنے اور بکنے والی جماعت نہیں ہے، جتنے کیس بنانے ہیں بنالیں،اپنا موقف نہیں بدلیں گے، جس دن بجٹ پیش ہوا اس دن پاکستان کی معاشی خود کشی ہوگئی۔