پاکستان کی بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کی سنجیدہ کوشش

پاکستان نے عالمی ادارہ ماحولیات میں بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کا ڈوزیئر پیش کر دیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی میں ڈوزیئر پیش کیا ہے۔ مذکورہ ڈوزیئر کے مطابق، گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پاکستانی جنگلات پر پے لوڈ گرایا جس سے پاکستان کے ماحولیاتی اثاثوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔



پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت نے درختوں کو نقصان پہنچا کر ماحولیاتی دہشت گردی کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی دراندازی دراصل جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی بھی ہے، چنانچہ اقوام متحدہ نریندر مودی کو دیا گیا ”چیمپئن آف ارتھ“ کا خطاب فوراً واپس لے۔