اورنگی ٹاون رینجرز موبائل پر بم حملہ: پاکستان میں دہشتگرد متحرک؟

اورنگی ٹاون رینجرز موبائل پر بم حملہ: پاکستان میں دہشتگرد متحرک؟
اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں رینجرز کے موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں ایک رینجرز اہلکار شہید سمیت 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حملے میں سویلین راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

رینجرز اہلکار شہید رینجرز اہلکار حنیف زخمی،رینجرز اہلکار اعجاز علی زخمی ہوئے۔ جبکہ شہری محمد عرفان،ناصر،محبوب،یاسر،وقاص،علی زخمیوں میں شامل ہیں۔ زخمیوں اور شہید ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ واقعہ میں رینجرز موبائل، ایک کار اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں راولپنڈی میں ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

حال ہی میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردوں کی آماجگاہیں  ختم کر دی گئیں ہیں۔

دوسری جانب فیٹف میں بھی پاکستان کو ٹیرر فائنانسنگ سے متعلق عمل درآمد پر  بھی پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

نیا دور کی کئی تحقیقاتی رپورٹ یہ بتا چکی ہیں کہ سابق قبائلی علاقوں میں  دہشتگرد پھر سےمنظم ہو رہے ہیں۔ ان رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  دہشتگردوں کا فائنانسنگ نیٹ ورک بھی دوبارہ سے منظم ہو رہا ہے۔