Get Alerts

پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے گرانٹس میں تاریخ ساز اضافہ

پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے گرانٹس میں تاریخ ساز اضافہ
لاہور: وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کی خوشحالی کیلئے بناویلنٹ گرانٹس میں تاریخ ساز اضافہ کر دیا گیا۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اضافہ شدہ گرانٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت پنجاب کے سرکاری ملازمین کے بچوں کے سکالرشپ میں اضافہ اور پرائمری تا سیکنڈری سکول سالانہ 20 ہزار روپے تعلیمی وظیفہ دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ہائیر سیکنڈری سکول طلبا کو سالانہ 50 ہزار روپے ایجوکیشنل سکالرشپ ملے گا۔

جبکہ سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے میرج گرانٹ میں 3 گنا سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔وزیراعلی کی جانب سےصوبائی ملازمین کیلئے میرج گرانٹ 40 اور 50 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردی گئی ہے نیز وفات کی صورت میں جنازہ گرانٹ بھی بڑھا دی گئی ہے۔

  سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں لواحقین کو 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ ادا کی جائے گی اورسرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی ماہانہ گرانٹ میں بھی اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے جو تاحیات ادا کی جائے گی۔

گرانٹس میں اضافے کی نئی شرح کے نوٹیفکیشن کا اطلاق10 مئی سے ہوگا جبکہ میرج اور جنازہ گرانٹ میں اضافے کا اطلاق 10 مئی کے بعد کیا جائے گا۔