جب کہ راشن خریداری میں 58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جب کہ اس دوران موبائل فون خرچ میں دلچسپ طور پر 22 فیصد کا بڑا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایپ کے مطابق کرونا کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں 31 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی تاہم رمضان میں پیٹرولیم خریداری 16فیصد بڑھ گئی۔
جیو نیوز کے مطابق ایپ نے بتایا کہ سروے سے معلوم ہوا کہ کرونا کے باعث باہر کھانا کھانے کی عادت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے بعد ریسٹورینٹس میں کھانے میں 70 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جب کہ رمضان کے دوران باہر کھانے میں مزید 21 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔