ہر بیان کو سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے، فواد چوہدری

ہر بیان کو سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد کے انجینیئرنگ اداروں کے دوسرے ڈینز انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی بلکہ میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ حکومت 400 محکموں کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے'۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 'پاکستان یا دنیا کے دیگر ممالک کی حکومتیں سکڑ رہی ہیں'۔ اگر نوکریوں کے حصول کیلئے گورنمنٹ کی طرف دیکھنا شروع کردینگے تو ہماری اکانومی کا فریم ورک بیٹھ جائے گا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دنیا میں گورنمنٹ چھوٹی ہوتی جا رہی ہے۔ یہ چیز لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا بہت ضروری ہے کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جا سکتا۔

تاہم اپنی ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے نوکریوں سے متعلق بیان پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏حیران ہوں ہر بیان کو کیسے سیاق وسباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1184085860972744704?s=20

فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حیران ہوں ہر بیان کیسے سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے، حکومت نوکریوں کے لیے صرف ماحول بناتی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا ’میں نے کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں۔‘فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر شخص کا سرکاری نوکری ڈھونڈنا ممکن نہیں ہے، ملک میں معیشت بہتر ہو تو نجی شعبہ نوکریاں فراہم کرتا ہے اور ملک میں بے روزگاری میں کمی آتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ پیش کیا گیا، انھوں نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ ہر بیان کے ساتھ یہی کیا جاتا ہے، نیوز سرخیاں سیاق و سباق سے ہٹ کر بنا دی جاتی ہیں۔









فواد چوہدری نے خود جنوری کے مہینے میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت وعدے کے مطابق نوجوانوں کے لیے 1 کروڑ نئے روزگار جلد پیدا کیے جائیں گے جبکہ غریبوں کے لیے 5 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔قبل ازیں وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ حکومت 5 سالوں میں 1 کروڑ روزگار پیدا کرے گی اور معاشی ترقی کو اصلاحات کے ذریعے مستحکم بنائے گی'۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہماری اصلاحاتی حکومت ہے'۔