پاکستانی صارفین کیلئے خوشخبری، نیٹ فلکس نے سبسکرپشن فیس کم کردی

پاکستانی صارفین کیلئے خوشخبری، نیٹ فلکس نے سبسکرپشن فیس کم کردی
پاکستانی صارفین کے لیے آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے سبسکرپشن فیس میں 400 روپے تک کی کمی کردی ہے، اس کا اطلاق آئندہ ماہ کی بلنگ سے ہوگا۔

نیٹ فلکس کی جانب سے سبسکرپشن فیس میں کمی کے بارے میں پاکستانی صارفین کو رواں ماہ 14 اکتوبر کو ایک ای میل کے ذریعے بتایا گیا تھا۔

نیٹ فلکس نے پاکستانی صارفین کے لیے سٹینڈرڈ اور پریمئیم پیکیج کی قیمتوں میں 400 روپے کمی کی گئی ہے۔ سٹینڈرڈ 1200 جبکہ پریمئیم پیکیج 1500 میں دستیاب تھا، جن کی قیمت کم کرکے بالترتیب 1100 اور 800 روپے کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بیسک 450 اور موبائل پلان 250 روپے میں صارفین کو دستیاب ہیں۔

نیٹ فلکس کے نمائندے مارک رینڈل نے پاکستانی صارفین کیلئے دی گئی اس نئی پیشکش کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کمی مستقل ہے یا نہیں، ابھی اس کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ نیٹ فلکس کی جانب سے یہ کمی بطور خاص پاکستانی صارفین کیلئے کی گئی ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مستفید کمپنی کی بہتر سروس سے ہو سکیں۔

سبسکرپشن فیس میں کمی کے بعد صارفین کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے قیمت اس لیے کم کی گئی کہ لوگ خود اپنا اکاؤنٹ بنوائیں اور دوسروں سے پاس ورڈ مانگنا ختم کریں۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس نے یورپ اور نیوزی لینڈ میں اپنی سبسکرپشن فیس میں اضافہ کیا ہے۔