2020 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 0.4 فیصد رہے گی: ایشائی ترقیاتی بینک

2020 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 0.4 فیصد رہے گی: ایشائی ترقیاتی بینک














رپورٹ کے مطابق 2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ اس سے قبل اپریل میں ایشائی ترقیاتی بینک نے رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمیمہ 2.6 فیصد لگایا تھاجب کہ اگلے سال کےلیے معاشی شرح نموکا اندازہ 3.6 فیصد لگایا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درآمدات میں کمی کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے،کرونا سے نمٹنےکے لیے پاکستان نے 1240 ارب روپےکاریلیف پیکج دیا جب کہ ٹڈی دل کے حملوں کے باوجود زرعی شعبے کی پیداوار2.7 فیصد رہی ہے۔

بینک کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بری طرح متاثرہوئی ہے،کرونا میں کمی کے بعد پاکستان میں معاشی بحالی کا امکان ہے اور معاشی اصلاحات کی بحالی پرپاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھنےکی توقع ہے۔


ایشیائی ترقیاتی بینک کے اندازے کے مطابق 2020 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد تک رہے گی اور 2021 میں یہ کم ہو کر 7.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔