مفتی عبدالقوی نے صحافی مبشر لقمان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے معروف ترین اور کھربوں پتی ایم این اے نے انہیں فون کر کے بتایا کہ ایک محترمہ کو ان کے کہنے پر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست ملی ہے۔ اور اب وہ چاہتے ہیں کہ وہ مفتی صاحب کے فتویٰ پر عمل کریں ( مفتی عبدالقوی کا ایک سے زائد نکاح پر متنازعہ فتویٰ موجود ہے)۔
اس حوالے سے مفتی عبدالقوی کہتے ہیں کہ ہمارے درمیان نکاح کی تفصیلات طے ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخصیت نے انہیں کہا کہ ایک شرط پر آپ آئیں گے کہ آپ اپنی گاڑی پیٹرول پمپ پر کھڑی کریں گے اور آپ گھر تک پیدل واک کرتے ہوئے آئیں گے تاکہ سب خفیہ رہے۔
مفتی عبد القوی کہتے ہیں کہ نکاح ہوگیا تو کچھ عرصے بعد انکا فون آیا کہ وہ محترمہ (دوسری بیوی) تو لفٹ ہی نہیں کرا رہیں، آپ بات کریں۔
جس پر میں نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کا نکاح محبت کا دوسرا نام ہے۔ وہ کہتے کہ نہیں ، تشریف لائے تو کہنے لگے کہ ہمارا تو اصل میں نکاح مکمل ہی نہیں ہوا۔ میں نے پوچھا کہ کیوں تو کہتے ہیں کہ کیونکہ چھوارے تو بٹے ہی نہیں۔