وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کرانے کیلیے وفاقی کابینہ اور پارٹی کے اہم رہنمامتحرک ہوگئے جس کے بعد جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کو سیز فائر کی ہدایت کرتے ہوئے کوئی بھی بیان دینے سے روک دیا۔
جہانگیر ترین گروپ کے انیس اراکین پنجاب اور چھ اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھا گیا تھا جس میں ان کو جہانگیر ترین کی خدمات گنواتے ہوئے اراکین سے ملاقات کے لیے وقت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا اس کے ساتھ ہی جہانگیر ترین نے ملتان اور جنوبی پنجاب کے ہنگامی دورے شروع کردیے تھے اور اراکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا تھا تاہم اس دوران وفاقی کابینہ کے اہم اراکین اور تحریک انصاف کے کچھ سینئر رہنما درمیان میں آگئے۔
ایکسپریس ڈاٹ پی کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کے ایک اہم رکن نے جہانگیر ترین سے ملاقات بھی کی اور وزیراعظم سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے رضامندی بھی پوچھی، کابینہ اراکین کے متحریک ہونے کے بعد جہانگیر ترین نے بھی میڈیا اور پروگراموں میں اپنے ہم خیال اراکین کو کسی بھی قسم کی بیان بازی کرنے سے روک دیا اور کہا کہ آئندہ دو روز تک کوئی بیان نہ جاری کیا جائے۔
یاد رہے کہ ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اقتدار کی چابی جہانگیر ترین کے پاس ہے۔ اسی طرح رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سب سے بڑی جماعت ہے. اگر پرویز الہی یا جہانگیر ترین جن کے پاس اراکین ہیں وہ آکر بات کریں تو ممکنات دیکھیں گے.
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کل جہانگیر ترین کیساتھ جو ایم این ایزاور ایم پی ایز کی تعداد تھی پنجاب حکومت ان کی دائیں اور وفاقی حکومت بائیں جیب میں ہے، حکومت گرانے کیلیے انہیں جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی قیادت سے جہانگیر ترین کی ملاقات کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں تھیں جس کی جہانگیر ترین نے تردید کر دی تھی۔
جبکہ اپنی پیشیوں پر جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ کو مکمل طور پر واضح کر دیا تھا۔ جہانگیر ترین کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی سمیع گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ ‘راجہ ریاض‘صوبائی وزراءنعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ اور مشیر امیر محمد خان ‘صوبائی مشیر رفاقت گیلانی، فیصل جبوانہ، خرم لغاری‘اراکین پنجاب اسمبلی میں اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید‘ بلال وڑائچ، عمر آفتاب ڈھلوں، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ اور امین چوہدری‘چوہدری افتخار گوندل، غلام رسول سانگھا، ثمن نعیم اور ساجد وڑائچ جہانگیر ترین کے ہمراہ
پی ٹی آئی رہنما اور ایم این اے راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے قائد جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں۔