سیاست میں آپ دوکشتیوں پر پاؤں نہیں رکھ سکتے حزب اقتدار اور حزب اختلاف ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔ چھوٹا بھائی ملک کا وزیراعظم ہے اور اہم سیاسی لوگ نوازشریف اور مریم حکومت کی مائیکرو مینجمنٹ پر اثر انداز ہوں گے تو پھر نہ حکومت رہے گی اور نہ ہی حزب اختلاف، مرتضی سولنگی
شہبازشریف کی شہرت اچھے منتظم اس وقت تھی جب یا تو نوازشریف لاہور میں بیٹھا ہوا تھا یا وزیراعظم ہاوس میں۔ نوازشریف کی لیڈرشپ میں وہ ڈیلیور کیاکرتے تھے۔ اب ایسا نہیں ہے تو ان کے اچھے منتظم والی صلاحیت بھی نکل کرسامنے آگئی ہے، انیق ناجی
جو بھی صاحب آئیں گے وہ اپنی اتھارٹی اور اپنے آفس کے رعب، دبدبے کو مضبوط کریں گے اور سختی آئے گی پھر اس پر ردعمل بھی آئے گا۔ عام طور پر ماضی میں نومبر کی تعیناتی کے بعد استحکام آجایا کرتا تھا مگر اس بار مجھے ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، انیق ناجی