وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی کی جبر جو پھر جھوٹا قرار دے دیا۔
مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی کی خبر کا سکرین شاٹ شئیر کیا جس میں لکھا تھا کہ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ اے آر وائی اس طرح کی جھوٹی خبریں بنائے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجٹ اور مالیاتی اقدامات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا ہے کہ مالیاتی اہداف کے تعین پر بات ہو رہی ہے، جس پر جلد اتفاق کر لیا جائے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ گزشتہ رات ہوئے مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے قرض کی رقم بڑھنے اور بیل آؤٹ پیکیج میں ایک سال کی توسیع کا امکان ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اب تک اس سلسلے میں رضا مندی ظاہر نہیں کی ہے لیکن ہم پر امید ہیں کہ یہ فیصلہ ہو جائے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہمیں کسی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ امید ہے کہ ابتدائی طور پر مجموعی معاشی صورتِ حال اور مالیاتی اہداف پر اتفاقِ رائے ہو جائے گا، باضابطہ معاہدہ اس کے بعد کیا جائے گا۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کے ترجمان ایستھر پیریز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اگلے بجٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو چکی ہے۔